کوروناکاقہر:ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 5242 معاملے سامنے آئے

covid-19
علامتی تصویر

نئی دہلی: ملک میں آج سے لاک ڈاؤن -4 کا آغاز ہو گیا ہے۔لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ملک میں کورونامتاثرین مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کوروناوائرس سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں کورونا کے 5242 معاملے سامنے آئے ہیں، جو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ معاملے ہیں۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 157 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک 96 ہزار 169 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔وہیں 3ہزار29 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔جبکہ 36 ہزار 824 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

لاک ڈاؤن4کااعلان:جانئے!کیا کھلیں گے اورکیابندرہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *