پوری دنیا میں جان لیوا کوروناوائرس تیزی سے اپناپیرپھیلاتاجارہاہے۔کوروناوائرس ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیلتا جارہاہے۔ملک میں اب تک کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار281پہنچ چکی ہے۔وہیں مرنے والوں کی تعداد111تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ 319لوگ اس مرض سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔پچھلے 24گھنٹے کے اندر28لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں کوروناوائرس(کووڈ19-)کی 704نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔