
نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے میں تھمنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا معاملہ بھی 2 لاکھ کے پار ہوگیا ہے۔بتادیں کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان ساتویں نمبر پر ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کامیاب علاج بھی ہوچکا ہے۔
اگر آپ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان کی صورتحال پر نگاہ ڈالیں تو اب تک یہاں 2لاکھ 7ہزار615 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں 5ہزار815 افراد کی موت ہوگئی۔ حالانکہ، 2لاکھ7ہزٓر615 معاملات میں سے ، 1لاکھ303 لوگوں کا چلاج ہوچکاہے اورانہیں ڈسچارج بھی کیاجاچکاہے۔