ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 103 ہلاکتیں،جانیں، اب تک کس ریاست میں کتنی اموات ہوئیں؟

demo-pic

نئی دہلی:کوروناوائرس نے پوری دنیاکواپنی زدمیں لے لیاہے۔دنیابھرمیں کوروناکاقہرجاری ہے۔ہندوستان میں بھی کوروناکاقہرتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ ملک میں ایک طرف کورونامتاثرہ مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے،وہیں کوروناوائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق،ملک میں اب تک 85 ہزار 940 کورونامعاملے تصدیق ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق،ملک میں اب تک 2ہزار752 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔30 ہزار 153 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1ہزار68 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اسی طرح گجرات میں 606، مدھیہ پردیش میں 239، مغربی بنگال میں 225، راجستھان میں 125، دہلی میں 123، اتر پردیش میں 95، آندھرا پردیش میں 48، تمل ناڈو میں 71، تلنگانہ میں 34، کرناٹک میں 36، پنجاب میں 32، جموں و کشمیر میں 11، ہریانہ میں 11، بہار میں 7، کیرالہ میں 4، جھارکھنڈ میں 3، اڑیسہ میں 3، چنڈی گڑھ میں 3، ہماچل پردیش میں 3، آسام میں 2، اور میگھالیہ میں ایک موت ہوئی ہے۔

بہرکیف لاک ڈاؤن کے باوجوودہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 85ہزار940 پہنچ گئی ہے۔جبکہ اب تک 2ہزار752 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 30ہزار153 کورونا مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3ہزار970 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 103 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *