کورونا وائرس کی عثمانیہ میڈیکل کالج میں دستک، 12 طلبا متاثر

omc

حیدرآباد(آئی این ایس انڈیا)طبی عملے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات عوام کے لیے لمحہ فکریہ بن گئے ہیں۔ عثمانیہ میڈیکل کالج میں دوپی جی ڈاکٹروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ مقامی ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیااورانہیں گاندھی اسپتال لے گئے، اب خاص بات یہ ہے کہ عثمانیہ میڈیکل کالج کے 12 طلباء کورونا مثبت پائے گئے۔ اس کے پیش نظر، کالج کی انتظامیہ نے عثمانیہ میڈیکل کاکلاس روم بندکردیا ہے۔پرنسپل نے بتایاہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کے کورونا مثبت ہونے کے پائے جانے کے بعدپورے کالج کی صفائی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاہے کہ میڈیکل کالج کے باقی طلباء کا کورونا ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔اس وقت عثمانیہ میڈیکل کالج سے وابستہ 10 اسپتالوں کے مختلف شعبوں میں جونیئرڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔ ان میں 12 طلباکوکورونا ہونے کی وجہ سے، اب باقی طلباپریشان ہیں کہ انہیں بھی انفیکشن ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *