کوروناوائرس: اروندکیجریوال نے پی ایم مودی سے لاک ڈاؤن بڑھانے کوکہا

Arvind-Kejriwal

ملک میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ملک میں 21دنوں کا لاک ڈاؤن ہے۔لاک ڈاؤن کی آخری تاریخ 14اپریل تک ہے۔لیکن کوروناکے معاملے میں کمی نہیں آئی ہے۔اس بیچ وزیراعظم مودی آج ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کررہے ہیں۔بات چیت کے دوران دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے پی ایم مودی سے لاک ڈاؤن کی مدت کوبڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہاکہ لاک ڈاؤن کم سے کم 30اپریل تک بڑھایا جائے۔انہوں نے یہ فیصلہ قومی سطح پرہونا چاہئے، اگرریاستی سرکاراپنی سطح پرفیصلہ کریں گی تواتنا اثرنہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں اکرکسی طرح ڈھیل دی جائے توکسی بھی صورت میں ٹرانسپورٹ نہیں کھلنا چاہئے، نہ ریل،نہ سرک اورنہ ہوائی سفر۔وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پی ایم پی مودی کی میٹنگ ابھی جاری ہے۔کیجریوال کے علاوہ پنجاب اورمہاراشٹرکے وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بڑھانے کوکہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *