کروناوائرس:ملک بھرمیں ٹول پلازہ پرنہیں لیاجائے گا ٹول: نتن گڈکری

NITIN

نئی دہلی:کروناوائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملے کودیکھ کرحکومت ہند نے پورے ملک کولاک ڈاؤن کردیاہے۔مرکزی سرکار،ریاستی سرکاروں اورعوام کی طرف سے کروناوائرس کے روک تھام کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہیں۔ اس بیچ روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی بڑا فیصلہ لیاہے۔دراصل،ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کے مدنظر روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ ایمرجنسی خدمات کے عارضی طور پر قومی شاہراہوں پر ٹول نہیں لیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا ، “کووڈ 19 کے پیش نظر یہ حکم دیا گیا ہے کہ ملک کے تمام ٹول پلازوں پر ٹول جمع کرنے کا کام بند کیا جائے۔”

انہوں نے کہا کہ اس سے ایمرجنسی خدمات کے کام میں لگے لوگوں کو ضروری وقت بچانے میں مدد ملے گی۔ نتن گڈکری نے کہا کہ سڑکوں پر پابندی اورٹول پلازا پر ایمرجنسی وسائل کی موجودگی پہلے کی طرح ہی رہے گی۔

بتادیں کہ کروناوائرس ملک میں تیزی سے پیرپھیلارہاہے۔ملک کی کئی ریاستوں سے کروناوائرس کے نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے لوگوں کواپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

 

پڑھیں: کرونا وائرس سے کشمیر میں پہلی موت، سرینگر میں 65 سال کے بزرگ کا انتقال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *