دہلی میں کوروناکاقہر،24گھنٹے میں 448نئے معاملے ،جانیں مریضوں کی کل تعداد

covid-19
نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں کوروناوائرس کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے ۔ کورونادہلی میں تیزی سے پیرپھیلاتانظرآرہاہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں کوروونا وائرس انفیکشن کے معاملات میں کافی تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ مسلسل دوسرے دن چار سو سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔ جمعرات کی رات جاری ہوئی دہلی حکومت کی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی دارالحکومت میں 448 مریض کووڈ ;245;19 پازیٹو(مثبت )پائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کورونامریضوں کی تعداد 6 ہزارکے قریب ہو گئی ہے ۔ دہلی میں 5ہزار980 لوگ ابھی تک کوروناکی زد میں آ چکے ہیں ۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا کی وجہ سے صرف ایک شخص کی جان گئی ہے ۔ اب دہلی میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے ۔ دوسری طرف 1ہزار931 لوگ اس علاج کے بعد مکمل طور صحت مند ہو چکے ہیں ۔ اس میں سے 389 آج اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.