نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے مگراس کے باوجودکوروناکے معاملہ میں روزانہ اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3561 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 89 افراد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔معرات کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اپ ڈیٹس کے مطابق، اب ملک میں کورونا کے کل متصدقہ معاملے کی تعداد 52 ہزار 952 ہوگئی ہے۔اس میں سے 1ہزار783 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے، جبکہ 15 ہزار 267 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔