نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں بدھ کو 21 اپریل 2021 کوگزشتہ ایک دن میں کورونا وائرس نئے کیسزکے تمام ریکارڈ توٹ گئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ہندوستان میں پہلی بار تقریباً 3 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی اموات کا ریکارڈ بھی توٹ گیا ہے۔گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 2023 اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی گذشتہ 24 گھنٹوں میں 295041 نئے کیسزدرج ہوئے ہیں۔ دوسری لہر کا قہر اتنا زیادہ ہے کہ صرف اپریل میں ہی 34 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 21 دنوں میں ملک میں 34 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اگر آپ اعدادوشمار کو دیکھیں تو اپریل میں اب تک 3466795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی دوران ان 21 دنوں میں مجموعی طور پر 20085 اموات ہوئیں۔نئے کیسز درج ہونے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15616130 تک پہنچ چکی ہے۔ اموات کی مجموعی تعداد 182533 ہوگئی ہے۔اب تک 13276039 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 167457 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 2157538 ہے اور صحت یابی کی شرح 85.01 فیصد پر ہے۔ جبکہ شرح اموات 1.17 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔