نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہواہے۔ جس کی وجہ سے ایک بار پھر خدشہ پیداہوگیا ہے۔ ملک میں کورونا کے 17921 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11262707 ہوگئی ہے، جس میں سے 10920046 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مزید133 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 158063 ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز میں اضافے کے بعد آخر کار ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں 184598 افراد زیر علاج ہیں، جو کہ کل کیسز کا 1.64 فیصد ہے۔ شرح اموات بھی کم ہوکر 1.40 فیصد ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 10920046 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی مریضوں کی صحت یابی کی قومی شرح 96.96 فیصد ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں میں 20652 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق اب تک ملک میں 223479877 نمونے کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ان میں سے منگل کے روز 763081 نمونوں کی جانچ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے133 افراد میں سے 56 مہاراشٹرا، 20 پنجاب اور 16 کیرالہ سے ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 158063 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے مہاراشٹر میں 52556، تمل ناڈو میں 12525، کرناٹک میں 2373، دہلی میں 10928، مغربی بنگال میں 8740،اتر پردیش میں 8740اورآندھرا پردیش میں 7176 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔