ملک میں کورونا کے ریکارڈ 9ہزار983 نئے مریض

corona

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک میں کورونا کے 9983 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 256611 تک جا پہنچی ہے جبکہ 206 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں 7135ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد ہندوستان دنیا کا پانچواں متاثرہ ملک ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 125381 ہے جبکہ 124094 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اب تک تقریبا 48 48.36 فیصد مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔کل معاملوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔اتوار کی صبح سے 206 اموات میں سے 91 اموات مہاراشٹر میں، 30 اموات گجرات میں، 18-18 اموات تامل ناڈو اور اتر پردیش میں، 13۔13 اموات مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش میں، نو راجستھان میں، چار ہریانہ میں، دو۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ میں دو اموات ہوئیں جبکہ اوڈیشہ اور پنجاب میں ایک ایک اموات ہوئی۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی کل 7135 اموات میں سے مہاراشٹر میں 3060 اموات ہیں، اس کے بعد گجرات میں 1249 اموات ہیں جبکہ دہلی میں 761 اموات ہیں۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 412، مغربی بنگال میں 396، اتر پردیش میں 275، تمل ناڈو میں 269، راجستھان میں 240 اور تلنگانہ میں 123 اموات ہوئی ہیں۔ آندھرا پردیش میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 75، کرناٹک میں 61 اور پنجاب میں 51 ہوگئی۔
جموں وکشمیر میں اس مرض کی وجہ سے 41 افراد فوت ہوگئے ہیں، جبکہ بہار میں 30، ہریانہ میں 28، کیرالا میں 15، اتراکھنڈ میں 13، اڑیشہ میں نو اور جھارکھنڈ میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے ہیں جن میں 85975 ہیں، اس کے بعد تمل ناڈو میں 31667، دہلی میں 27654، گجرات میں 20070، راجستھان میں 10599 واقع ہوئے ہیں۔ اترپردیش میں 10536 اور مدھیہ پردیش میں 9401 معاملات ہیں۔کورونا کے معاملات مغربی بنگال میں 8187، کرناٹک میں 5452، بہار میں 5088 اور آندھرا پردیش میں 4708 ہو گئے ہیں۔ہریانہ میں 4448، جموں و کشمیر میں 4087، تلنگانہ میں 3580 اور اڑیشہ میں 2856 معاملے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 2608 معاملے سامنے آئے جبکہ آسام میں 2565 معاملے ہیں۔ اس وائرس سے کیرلا میں 1914 اور اتراکھنڈ میں 1355 افراد متاثر ہوئے ہیں۔جھارکھنڈ میں 1099 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ چھتیس گڑھ سے 1073 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ تریپورہ میں 800، ہماچل پردیش میں 413، چندی گڑھ میں 314 اور گوا میں 300 معاملے ہیں۔ منی پور میں 172 اور ناگالینڈ میں 118 معاملے ہیں۔لداخ میں 103، پڈوچیری میں 99، اروناچل پردیش میں 51، میگھالیہ میں 36، میزورم میں 34 جبکہ جزوی اندمن اور نیکوبار میں 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.