راجستھان میں کوروناکے 26نئے معاملے،اب تک 100لوگوں کی موت

راجستھان میں لگاتارکوروناوائرس کے معاملے سامنے آرہے ہیں ۔ وہےں اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔ راجستھان میں کوروناکے 26 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی جانب سے صبح 9 بجے جاری بلیٹن کے مطابق، جے پور میں 6، ادے پور میں 2، پالی میں 5، کوٹہ میں 8، جھالواڑ میں 2، الور میں ایک اور اجمیر میں 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اب ریاست میں کل کنفرم معاملے کی تعداد 3ہزار453 ہو گئی ہے، جبکہ 100 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *