ہندوستان میں کورونامریضوں کی تعداد59ہزارسے متجاوز

corona-test

نئی دہلی:لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے۔ ہندوستان میں کوروناوئرس کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کورونامیں مبتلامریضوں کی تعداد59ہزارپارکرچکی ہے۔ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد59ہزار662ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 3ہزار 320 معاملے درج کئے گئے ہیں۔جبکہ 95مریضوں کی موت ہوئی ہے۔اب تک کل 17 ہزار لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1ہزار 981لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔بتادیں کہ مہاراشٹر، گجرات، دہلی اورمدھیہ پردیش میں کورونامریضوں کی تعدادسب سے زیادہ ہے۔

پڑھیں : رمضان المبارک اورہماری کوتاہیاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *