کوروناوائرس:ملک میں کورونامریضوں کی تعداد74ہزارسے تجاوز

corona-patien-demo
علامتی تصویر

نئی دہلی:لاک ڈاؤن کا تیسرامرحلہ ختم ہونے کوجارہاہے مگرکوروناکے معاملے میں کمی نہیں آرہی ہے۔بلکہ ملک میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔یہاں Covid-19 مریضوں کی کل تعدادبڑھ کر 74ہزار سے اوپرہوگئی ہے۔۔وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 2ہزار415 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 74ہزار281 ہو گئی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 3ہزار525 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی۔ملک میں اب تک اس بیماری سے 24ہزار386 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کیلئے 20 لاکھ کروڑ روپیے کا اسپیشل مالی پیکج کااعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *