
دہلی: راجدھانی دہلی میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔دہلی میں گزشتہ 24گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے۔پچھلے 24گھنٹے میں 472کورونامثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔حالانکہ اس دوران کسی بھی کورونامریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔وہیں اس دوران 187مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔بتادیں کہ ملک کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے اب تک 8ہزار470 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔راجدھانی دہلی میں کووڈ -19 وبا سے اب تک 115 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، وہیں 3ہزار45 لوگ مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔