نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89129 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12392260 ہوگئی۔ گزشتہ سات مہینوں میں یہ نمایاں تعداد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 20 ستمبر 2020 کو ایک دن میں سب سے 92605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کے باعث مزید714 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 164110 ہوگئی۔ اس سے قبل 21 اکتوبر کو 24 گھنٹوں میں 717 اموات ہوئی تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مسلسل 24 ویں دن نئے کیسوں میں ریکارڈ اضافہ جاری رہا اور اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 658909 ہوگئی۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 11569241 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے 714 افراد میں سے 481 اکیلے مہاراشٹر سے ہیں جبکہ 57 پنجاب، اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں 16کیرل اور دہلی میں 14اور تمل ناڈو سے 12افراد شامل ہیں۔۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے 89129 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے مہاراشٹر میں 47913، کرناٹک میں 4991، چھتیس گڑھ میں 4174 اور دہلی میں 3954 اور تمل ناڈو میں 3290 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔