
نئی دہلی:ملک میں کوروناکاقہرجاری ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس کے باجوودملک کی کئی ریاستوں میں کوروناکے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔کوروناسے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے۔یہاں کورونامریضوں کی تعداد 20 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ہفتہ کو مہاراشٹر میں کورونا کے 1ہزار165 نئے کیس سامنے آئے۔مہاراشٹر میں کورونامتاثرین کی کل اعداد و شمار 20ہزار228 تک پہنچ گئی ہے۔وہیں ریاست میں ہفتہ کو 48 لوگوں کی موت اس وائرس کے انفیکشن سے ہو گئی۔ جس کے بعد یہاں مرنے والوں کی تعداد 779 ہو گئی ہے۔اگر صرف ممبئی کی بات کریں تو شہر میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 12ہزار864 ہو گئے ہیں جبکہ یہاں 489 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔