کوروناکاقہر جاری،پچھلے 24گھنٹے میں 148ہلاکتیں

علامتی تصویر

نئی دہلی :کوروناوائرس نے تقریباً پوری دنیاکواپنی زد میں لیاہے۔دنیابھرکے ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کاقہرجاری ہے۔ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذلاک ڈاؤن کے باوجود کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ ملک میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹے میں چھ ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آ ئے ہیں۔ یہ اب تک کا ایک دن میں نئے مریضوں کا ریکارڈ ہے۔وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب 1لاکھ 18ہزار447 کورونا کے مریض ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 6088 معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹے میں 148 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں، ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار583 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.