اترپردیش میں کوروناوائرس کی رفتار بڑھتی ہی جارہی ہے۔اتر پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن کے منگل کو 118 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کورونامریضوں کی کل تعداد 2ہزار880 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بلیٹن کے مطابق، 987 لوگ صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 56 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ابھی 1ہزار836 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 16 اموات آگرہ میں ہوئیں۔میرٹھ اور مرادآباد میں سات سات، فیروز آباد میں تین، کانپور میں پانچ، متھرا میں چار اور غازی آباد میں دو لوگوں کی موت انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔بتادیں کہ ریاست کے سب سے زیادہ کورونامتاثرہ شہرآگرہ میں 640معاملے، کانپورمیں 276کیس، لکھنؤمیں 231اورنوئیڈا میں 193مریض ہیں۔بہرکیف یوپی میں کوروناکی رفتارنے یوگی سرکارکی ٹینشن بڑھادی ہے مگرسرکارکی جانب سے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔