
ملک میں عالمی وباکوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹرہے۔مہاراشٹر میں ہفتہ کو کوروناوائرس کے 2ہزار608 نئے معاملے آئے جبکہ انفیکشن کی وجہ سے 60 لوگوں کی موت ہوئی۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 47ہزار190 ہو گئی ہے جن میں سے 1ہزار577 لوگوں کی ہو گئی ہے۔اگر صرف ممبئی کی بات کریں تو یہاں کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ممبئی میں 1ہزار566 نئے معاملے سامنے آئے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد 28ہزار817 ہو گئی ہے۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں ممبئی میں 40 لوگوں کی موت اس وائرس کے انفیکشن سے ہوئی جس کے بعد یہاں مرنے والوں کی تعداد 949 ہو گئی ہے۔