نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں کورونا کے 13742 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11030176 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1.07 کروڑ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مزید104 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد 156567 ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 10726702 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 97.25 فیصد تک بڑھ گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.42 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اس وقت 146907 افراد زیرعلاج ہیں، جو کہ کیسز کا 1.33 فیصد ہے۔گذشتہ سال 7 اگست کو ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تھی، 23 اگست 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ سے زیادہ تھی، جبکہ 16 ستمبر کو انفیکشن کے کل کیسز50 لاکھ تھے، 28 ستمبر کو 60 لاکھ، 11 اکتوبر۔ 70 لاکھ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ اور 19 دسمبر کو یہ تعداد ایک کروڑ کو عبور کرچکی تھی۔