نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہرمسلسل بڑھتا ہی جارہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے مگراس کے باوجودکوروناوائرس تیزی سے پیرپھیلارہاہے۔وزارت صحت کے مطابق، پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 2ہزار553نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور72لوگوں کی موت ہوئی ہے۔پیرکوصبح وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1ہزار373لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعدادا42ہزار533ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک اس بیماری سے اب تک 11ہزار707لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔