ادیتی سنگھ رکن اسمبلی انگد سنگھ سے کریں گی شادی،راہل گاندھی کے ساتھ سگائی کی پھیلی تھی افواہ

aditi-singh-mla

نئی دہلی:رائے بریلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ پارٹی کے ہی ایم ایل اے انگدسنگھ سینی سے شادی کرنے جارہی ہیں۔انگدسنگھ سینی پنجاب کے شہیدبھگت سنگھ نگر سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔ ادیتی دہلی میں 21 نومبرکوانگد سینی کی دلہن بنیں گی۔ ریسپشن بھی دہلی میں ہی 23 نومبرکورکھا گیا ہے۔

aditi-angad

بتادیں کہ ادیتی سنگھ اورانگدسنگھ دونوں 2917میں اپنے پہلی ہی کوشش میں رکن اسمبلی بنے تھے اوردونوں سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ ادیتی سنگھ اترپردیش میں سب سے کم عمراراکین اسمبلی میں سے ایک ہیں۔

aditi-rahul

ادیتی سنگھ کانگریس کے لیڈررہے اکھیلیش سنگھ کی بیٹی ہیں، جورائے بریلی صدرسیٹ سے پانچ باررکن اسمبلی رہے تھے۔وہیں، انگدسنگھ کے والددلباغ سنگھ پنجاب کے نواں شہرسے 6باررکن اسمبلی رہے ہیں۔

RAHUL-ADITI

خیال رہے کہ رکن اسمبلی ادیتی سنگھ تب سرخیوں میں آئی تھیں، جب راہل گاندھی کے ساتھ ان کی سگائی کی افواہ پھیلی تھی۔ اس کے بعد ادیتی سنگھ نے راہل گاندھی کے ساتھسگائی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا اوران کواپنا بھائی بتایا تھا۔ ادیتی سنگھ نے کہا تھا کہ راہل گاندھی ان کے بھائی جیسے ہیں، وہ ان کو راکھی باندھتی ہیں۔

ADITI

بہرحال اترپردیش کے رائے بریلی سے کانگریس رکن اسمبلی ادیتی سنگھ جلد ہی شادی کے رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ ان کی شادی پنجاب کے کانگریس رکن اسمبلی انگد سینی سے طے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *