نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) موصولہ اطلاع کے مطابق کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔اس کی اطلاع انہوں نے خود ٹوئٹر پر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے معمولی علامات نظر آئے،تو میں نے ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ کوروناپازیٹیو آئی ہے۔ راہل گاندھی نے رابطے میں آئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے کورونا پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے اور احتیاط برتے کی بھی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی سے پہلے کئی تجربہ کار کانگریس قائدین کرونا کے شکارہوچکے ہیں۔ملک کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کورونا کے باعث ایمس میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ آنند شرما بھی کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کے علاوہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، تلنگانہ کے سی ایم چندر شیکھر راؤ اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی کوروناسے متاثر ہوئے ہیں۔