متنازعہ ٹویٹ کرکے پھنسے بی جے پی لیڈر کپل مشرا،پولس میں شکایت درج

Kapil-Mishra

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اوراب بی جے پی لیڈر کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔دہلی جامعہ نگر تھانہ میں محمود احمدکے ذریعہ کپل مشراکے خلاف ایف آئی آردرج کرائی گئی ہے۔دراصل، کپل مشرا نے دہلی میں آلودگی کولیکر ایک ٹویٹ کیا تھا۔انہو ں نے اپنے ٹویٹرایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ”پلوشن(آلودگی)کم کرنا ہے تو پہلے یہ والے پٹاخے کم کرو، دیوالی کے پٹاخے نہیں“۔دراصل اس ٹویٹ کے ساتھ کپل مشرا نے ایک تصویرشیئرکی تھی جس میں ایک شخص ٹوپی پہنی رکھتی تھی اوراس کے ساتھ چھ سات بچے بھی دکھ رہے تھے اورایک خاتون بھی برقع میں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،کپل مشراکے ٹویٹ کوخودٹویٹرنے ہٹادیاہے۔بہرکیف کپل مشراکی مشرا کی مشکل بڑھتی نظرآرہی ہے۔ٹویٹرپرپوسٹ کئے گئے فوٹو اورپیغام کے ذریعے خاص کمیونٹی پرقابل اعتراض تبصرہ کے معاملے میں کپل مشرا کے خلاف جامعہ نگرپولس اسٹیشن میں شکایت کی،جس کے بعد پولس نے اس معاملے میں ایف آئی آردرج کرلی ہے۔جامعہ نگر رہائشی محمود احمد نے پولس کودی گئی شکایت میں کہاکہ یہ خاص سماج پرکیاگیاتبصرہ قابل اعتراض اوربھڑکاؤ ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.