دہلی:جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے دہلی سرکارکی تعریف کی ہے۔بتادیں کہ قومی راجدھانی دہلی میں جمعہ کو اپنے ہم منصب اروند کیجریوال سے ملاقات اور عام آدمی پارٹی کی تعلیم اور صحت کی پالیسیوں پر بات چیت کی تھی۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے ہفتہ کو کہا کہ وہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں دہلی حکومت کی پہل سے متاثر ہیں اور ان کی ریاست میں بھی اسی طرح کے پروگرام کو لاگو کرنے کے لئے حوصلہ افزائی ہوئے ہیں۔
It was a pleasure to meet Shri .@ArvindKejriwal ‘ji Chief Minister of Delhi & extend warm wishes from Jharkhand. We also discussed about the stellar public education & health initiatives undertaken by @AamAadmiParty govt. Inspired to implement similar initiatives in Jharkhand. pic.twitter.com/XL0pSDOYll
— Hemant Soren (@HemantSorenJMM) January 3, 2020
ہیمنت سورینے نے ٹویٹ کیا، ‘دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جی سے ملنے کا موقع ملا اور جھارکھنڈ کی جانب سے انہیں بہت بہت مبارک دیں۔ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں عام آدمی پارٹی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی شاندار پہل کے بارے میں بات چیت کی۔جھارکھنڈ میں بھی ایسی ہی منصوبے لاگو کرنے کے لئے حوصلہ افزاہوا ہوں‘۔تا دیں کہ سورین نے 29 دسمبر کو جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔