نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن -4 کو لیکر ریاست کے لئے گائڈلائن کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں میٹرو، اسکول، کالج، یونیورسٹی، سنیماہالز، ، تھیٹر، بار، آڈیٹوریم اور جم بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی مقابات بند رہیں گے۔ نائی کی دکان بھی بندرہے گی۔ شام کو 7 بجے سے صبح 7 بجے تک گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سوئمنگ پول بھی بند رہیں گے۔ کسی طرح کی بڑی بھیڑ کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ كنٹینٹ زون میں کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ سب کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے۔
اروندکیجریوال نے گائڈلائن جاری کرتے ہوئےکہاکہ کیب چلیں گی مگرصرف دوسواری ہوں گے۔آٹورکشہ اور ای رکشہ میں صرف ایک سواری کی اجازت ہوگی۔بسیں چلیں گی، 20سے زیادہ سواری نہیں ہوں گے۔کجریوال نے کہاکہ مارکیٹ کمپلیکس آڈ-ایون کے حساب سے کھلیں گے۔ضروری سامانوں کی دکانیں روزکھلیں گی۔انہو ں نے کہاکہ ریستورنٹ صرف ہوم ڈلیوری کےلئے کھلیں گے۔اسپورٹس کمپلیکس اوراسٹیڈیم کھلیں گے لیکن شائقین کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
Sharing important updates about the fight against COVID-19 and relief effort | LIVE address
लॉकडाउन 4.0 में दिल्ली में क्या क्या छूट दी जाएगी
Posted by Arvind Kejriwal on Monday, 18 May 2020