نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے یوپی ایس سی سول سروسزابتدائی امتحان میں طے عمرسے متجاوز امیدواروں کوراحت دینے سے انکارکردیاہے۔ سپریم کورٹ نے ایسے امیدواروں کو اضافی موقع دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس فیصلے سے 2000 سے زائدامیدوار متاثر ہوں گے۔ ایسے امیدوار2020 میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہوئے تھے۔سول سروسزابتدائی امتحان کے لیے کوشش کرنے والے امیدواروں کے لیے اضافی موقع کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیاہے۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ یو پی ایس سی امتحان میں عمر سے متجاوز امیدواروں کو موقع دینے پر غور کیا جائے۔ لیکن مرکزنے یوپی ایس سی امیدواروں کو ایک اضافی موقع دینے پر اتفاق کیا تھا، لیکن یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے 2020 کے امتحان میں اپنے تمام مواقع ختم کردیئے تھے، صرف وہ امیدوارجو عمر کی حد سے متجاوزہیں انہیں صرف اضافی موقع دیا جاسکتا ہے۔درخواست گزار چاہتے تھے کہ عمر کی حد ایک بار ختم کردی جائے، لیکن حکومت اس سے متفق نہیں تھی۔سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وبا کی صورتحال غیرمعمولی ہے اور ان امیدواروں میں سے کچھ ضروری خدمات انجام دے رہے ہیں۔کچھ اصل معاملات بھی ہیں۔ اس معاملے میں درخواست گزار ہر زمرے کے لییوقت کی چھوٹ مانگ رہے ہیں۔مرکزکواس پر غور کرناچاہیے، کیونکہ اس بار حالات غیر معمولی ہیں۔ عدالت اس پالیسی معاملے میں حکومت کو حکم نہیں دینا چاہتی ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے منگل کو اس کے بارے میں بتانے کو کہا تھا اور آج اس معاملے پر دوبارہ سماعت ہوئی۔مرکز کی جانب سے، ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سختی نہیں کررہی ہے۔ اس معاملے پر غور کیا گیا۔ لیکن ان لوگوں کو موقع دینا ممکن نہیں ہے جو عمر کی حد کو عبور کرچکے ہوں۔ یہ پالیسی معاملہ ہے۔ اگرعدالت چاہے توحکم جاری کرسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاہے کہ وہ سپریم کورٹ کی تجویز کوکمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔