شہریوں پر مرکوز حکمرانی کا آغاز حکمرانی پر مرکوز ووٹروں سے ہوگا

Venkaiah-Naidu

عوام کو اپنے نمائندے صلاحیت کے اصولوں پر منتخب کرنے چاہئیں:نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں کو 4 سی— کردار، طرز عمل، ذہنی سطح اور صلاحیت کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا نہ کہ دیگر باتوں پر۔نائب صدر نے تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری ایس کے جوشی کی ’ایکو ٹی کالنگ: ٹورڈز پیپل- سینٹرک گورننس‘ کا تیلگو ترجمہ ’سوپاریپلانا‘ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دیگر4سی- ذات، برادری،نقد رقم اور ارتکابِ جرم، طرز عمل،ذہنی سطح اور اہلیت کی جگہ لے رہے ہیں، جو اچھی حکمرانی فراہم کرنے کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ شہریوں پرمرکوز حکمرانی،حکمرانی پر مرکوز رائے دہندگان سے فراہم ہوگی۔

نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور مختلف اسکیموں کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اچھی حکمرانی لازمی ہے۔ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے اچھی حکمرانی بھی اتنی ہی اہم ہے۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ خوشی، اچھی حکمرانی سے آتی ہے۔منتخب حکومتوں کوعوامی اعتماد کا حامل قرار دیتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے انہیں ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے اور لوگوں کی ایمانداری سے خدمت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے تمام شہریوں کی زندگی کواورزیادہ آسان بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بلا رکاوٹ بنانے کے لیے کہا۔وینکیانائیڈو نے مصنف ڈاکٹر شیلندر جوشی، مترجم انوروراپو برہمیہ اورپبلشر مروتی کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.