کورونا وائرس کی وجہ سے مردم شماری ملتوی

census

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے اپریل۔ ستمبر 2020 سے شروع ہونے والی مردم شماری، ہاؤس لسٹنگ اور این پی آر عمل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اس بارے میں آڈٹ کیا جائے گا کہ آیا اس عمل کا پہلا مرحلہ جون کے بعد تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں شروع کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ ممکن نہیں ہے تو پھر اس کواگلے سال اپریل تک کردیا جائے گا۔ٹی او آئی کے مطابق 2021 مردم شماری دو مراحل میں ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں اپریل ستمبر کے درمیان قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے ساتھ ہاؤس لسٹنگ کو عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد آبادی کی گنتی 9 فروری تا 28 فروری 2021 کے درمیان کی جائے گی۔ایک متبادل کے طور پراس بھی غور کیا جارہا ہے کہ مردم شماری پر یکم مارچ 2021 سے کی بجائے یکم مارچ 2022 ء پر غور کیا جائے اور اگلے سال اپریل سے ستمبر کے درمیان مکان اور دیگر مردم شماری کا آغاز کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *