بس مارشل نے 4سال کی معصوم بچی کو اغواہونے سے بچایا

baby

نئی دہلی: دہلی میں ایک بس مارشل کی بہادری کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے ایک 4 سال کی معصوم بچی اغوا ہونے سے بچ گئی۔دہلی سول ڈیفنس کے والنٹیر 24 سال کے ارون کمار کی ڈیوٹی روٹ نمبر 728 کی کلسٹر بس میں تھی۔بدھ کی صبح قریب 10بجکر45منٹ پر 16-17 سال کا ایک شخص ایک 4 سال کی بچی کو لے کر پالم فلائی اوور سے بس میں بیٹھا۔بس میں بیٹھنے کے دوران جب بچی رونے لگی تو ارون کمار کو شک ہوا۔ارون کمار نے اس شخص سے جاکر پوچھا تو اس نے دعوی کیا کہ ہاں یہ بچی اس کی ہے، لیکن جب ارون نے سختی سے پوچھا تو وہ شخص ڈر گیا اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ ارون نے بس کنڈیکٹر اور ڈرائیور کی مدد سے دروازے بند کروا دیے اور اس شخص کو پکڑ کر دہلی کینٹ پولیس چوکی میں لے گئے اور اس کو گرفتار کرایا۔

بتادیں کہ دہلی کی ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں قریب 11ہزاربس مارشل تعینات کئے گئے ہیں، جن کا بنیادی مقصد خواتین کی حفاظت ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مطابق گزشتہ 3 ہفتے میں کلسٹر بسوں میں بس مارشل میں 10 جیپ کتروں کو بھی پکڑا ہے۔

ارون کمارکی اس بہادری پردہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، ‘میں دہلی کے بس مارشل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ دہلی کی بسوں کو انہوں نے محفوظ کیا ہے۔بدھ کو بس مارشل ارون کمار کی بہادری کی وجہ سے دہلی سے ایک بچی کااغوا ہونے سے بچ گیا۔بچی کو اپنے پاس پا کر خاندان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔بہادری دکھانے والے مارشل ارون کمار اور کنڈیکٹر وریندر پر مجھے فخر ہے۔ارون سے میں نے جمعرات کو ملاقات کر کے پورے واقعے کی جانکاری لی۔ ساتھ ہی انہیں مبارک باد دی۔دہلی حکومت دونوں بہادروں کو اعزازسے نوازے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.