دہلی سے مزدوروں کو لے جارہی حادثہ کا شکار، 3 ہلاک

نئی دہلی /بھوپال(آئی این ایس انڈیا) دہلی سے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ جارہی بس گوالیار کی وادی چوراسی میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس بس میں 100 سے زائدمزدورسوار تھے، بس پلٹ جانے سے 3 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے کئی سارے مسافر جان بچانے کے لئے بس سے کو د پڑے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق گوالیار کے ایس پی امت سانگھی نے اطلاع دی کہ بس میں گنجائش سے تین گنا زیادہ مسافرسوار تھے۔ ایک خاتون مسافر کے مطابق بس میں 300 کے قریب افرا د سوار تھے،اس خاتون مسافر نے ڈرائیور کے نشے میں ہونے کا الزام بھی لگایا۔اس کے علاوہ دوسرے مسافروں نے بتایا کہ اس طرح کھچاکھچ بھری بس میں سواری کے لئے ان سے 700 روپے لئے گئے۔ مدھیہ پردیش کے بنڈیل کھنڈ کے ٹیکم گڑھ میں مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی آبادی ہے۔ دہلی میں کرونا کی وجہ سے ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے باعث یہ مزدور اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.