انتخابی موسم میں پٹرول،ڈیزل کی شرحوں پربریک

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)پانچ ریاستوں میں الیکشن ہونے والے ہیں۔مہنگائی ایشوبن سکتی ہے۔اس پرکئی طرف سے ہنگامے ہورہے ہیں۔سمجھاجاتاہے کہ اسی لیے ایک ہفتہ سے پٹرول،ڈیزل کی شرحیں نہیں بڑھائی جارہی ہیں۔الیکشن کے بعدکتنی شرح بڑھے گی،ابھی کہانہیں جاسکتا۔مہنگائی کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے الیکشن کے تناظرمیں راحت کی خبر ہے۔ آج (اتوار، 7 مارچ) آٹھویں دن،تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ تاہم ملک بھرمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 91.17 روپے سے زیادہ فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری تبدیلی 27 فروری (ہفتہ) کو کی گئی تھی، جب دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ ملک کے دوسرے بڑے میٹروشہرکے بارے میں بات کریں تو ممبئی میں پٹرول 97.57 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ڈیزل یہاں 88.60 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے چار میٹروشہر یعنی دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی – ممبئی میں مہنگے ترین پٹرول ہیں۔کولکاتہ میں پٹرول 91.35 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 84.35 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔بہارکے دارالحکومت پٹنہ میں پٹرول 93.48 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 86.73 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ بھوپال میں پٹرول 99.21 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.