کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،5چ افراد ہلاک

factory
photo tweeted by @ANI

بھروچ(آئی این ایس انڈیا)گجرات کے بھروچ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ بھروچ کے دھوج میں کیمیائی فیکٹری کے ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 57 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر کو پیش آیا۔ فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بھروچ کلکٹر ایم ڈی مودیا نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو زرعی کیمیکل کمپنی کے بوائلر میں دھماکہ ہوا۔ تمام زخمیوں کو بھروچ کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پوری فیکٹری میں لگی تھی۔ احتیاط کے طور پر، کیمیکل پلانٹ کے قریب دو گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ فیکٹری میں کافی کیمیکل رکھا ہوا تھا۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔گذشتہ ماہ، آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک فارما کمپنی میں گیس کے اخراج کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس حادثے میں، قریب 12 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.