نئی دہلی:ملک میں کوروناکاقہر جاری ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کے باوجودکوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔اس بیچ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سمبت پاتراکوایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، سمبت پاتراکوکوروناوائرس کے علامات ملنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔بتایاجارہاہے کہ کووڈ 19 کے علامات دکھنے ( ظاہرہونے )کے بعد انہیں گروگرام کے میدنتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر اس کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔