نئی دہلی:جھارکھنڈمیں اسمبلی انتخابات کیلئے ریاست کی 81سیٹوں میں سے 52سیٹوں کیلئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیاہے۔دہلی میں منعقد کورکمیٹی کی میٹنگ کے بعد ان امیدواروں کے نام کا اعلان کردیاگیاہے۔بی جے پی نے پریس کانفرنس میں 52امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔اس میں سب سے پہلا نام جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس کا ہے جوکہ چکردھرپور اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔پریس کانفرنس میں بتایاگیاکہ پارٹی نے ابھی تک 52سیٹوں پر13نوجوانوں کوامیدواربنایاہے۔اس کے علاوہ پانچ خواتین امیدوارشامل ہیں۔
Bharatiya Janata Party announces names of candidates for 52 seats out of 81 seats for the upcoming #JharkhandAssemblyPolls. Chief Minister Raghubar Das to contest from Jamshedpur East and Jharkhand party president Laxman Giluwa to contest from Chakradharpur. pic.twitter.com/dZy2QYJ0po
— ANI (@ANI) November 10, 2019