بہاربورڈ: انٹرمیڈیٹ امتحان 2019کے ایڈمٹ کارڈ جاری

bseb
بہار اسکول امتحان بورڈ(bihar board)سالانہ امتحا ن 2019میں حصہ لینے والے انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردئے ہیں۔ویب پورٹل لائیوہندوستان کے مطابق،بورڈ کے صدر نے پیر کو یہ جانکاری دی کہ ایڈمٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائٹ https://bsebregistration.com/exam/پر اپلوڈ کئے جا چکے ہیں۔ان ایڈمٹ کارڈز کواسکول کی پرنسپل یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ کے ذریعہ حاصل کیا جا سکے گا۔
ایڈمٹ کارڈ ڈاونلوڈ کرنے کے بعد اسکول کے پرنسپل اپنے دستخط اور مہر کے ساتھ اسکول کے بچوں کو صحیح وقت پر دے دیں گے۔اس لئے ضروری ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی سالانہ امتحان میں شامل ہونے والے سبھی طالب علم اپنے ایڈمٹ کارڈ دستخط اور مہر کے حاصل کرلیں گے۔جس کے پاس ایڈمٹ کارڈ ہوگا اس کو ہی امتحان میں بیٹھنے دیا جائے گا۔
ایڈمٹ کارڈ میں طالن علموں کو صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ جوتے موزے پہن کر امتحان نہیں دے سکتے ہیں۔اور یہ بھی لکھا گیا ہے کہ امتحان حال میں پین اور ایڈمٹ کارڈ کے علاوہ کسی بھی چیز کو امتحان ہال میں نہیں لے جا سکیں گے۔ آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاونلوڈ ہونے میں کسی بھی طرح کی پریشانی کے لئے ایک ہیلپ لائین نمبر 0612-22332249,2227587-588پر فون کیا جا سکتا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *