کورونا ویکسی نیشن کے تحت بڑا فیصلہ

vaccine

یکم مارچ سے 45 سال کے مریض، 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ 10 ہزار سرکاری مراکز اور 20 ہزار نجی اسپتالوں میں ویکسین دیئے جائیں گے۔ 40 سال سے اوپر کے بیمار اور 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو مفت ویکسین دی جائے گی۔ اگر اس عمر کے لوگ سرکاری مراکز جاتے ہیں تو ان کے لئے یہ ویکسین مفت ہوگی،لیکن نجی اسپتالوں میں انہیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔جاوڈیکر نے کہا کہ سرکاری مراکز میں یہ خدمت مفت میں ہوگی، لیکن جو لوگ نجی اسپتالوں میں ویکسین لینا چاہتے ہیں، ان کو چارج ادا کرنا پڑے گا۔ اگلے 3-4 دن میں وزارت صحت فیصلہ کرے گی کہ نجی اسپتالوں میں ویکسی نیشن کے لئے کتنی فیس ادا کرنا پڑے گی۔

وزارت صحت اس سلسلے میں صنعت کاروں اور اسپتالوں سے بات کر رہی ہے۔دنیا کے متعدد ممالک خصوصاً چین نے پچھلے سال جون اور روس نے اگست میں ویکسی نیشن شروع کی تھی۔ اسی وقت، امریکہ، برطانیہ سمیت بیشتر ممالک میں یہ ویکسین دسمبر میں شروع ہوئی۔ 16 جنوری کو بھارت میں ویکسی نیشن کا آغاز ہواتھا، اس کے بعد بھی اس عمل نے رفتار پکڑ لی ہے۔ 22 فروری تک دنیا بھر میں 21 کروڑ افراد کو ٹیکہ دیا گیا۔ زیادہ تر 6.41 کروڑ افراد کو امریکہ میں ٹیکہ لگائے گئے۔ اس کے بعد چین میں 4.05 کروڑ، یوروپی یونین میں 2.7 کروڑ، برطانیہ میں 1.8 کروڑ اور بھارت میں 1.19 کروڑ پر ٹیکہ کاری کی گئی۔

پڑھیں : پانچ ریاستوں سے دہلی آنے والوں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ ضروری

Leave a Reply

Your email address will not be published.