نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا): ہندوستان میں کورونا کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔پیر کو مریضوں کی تعداد 190535 پہنچ گئی ہے۔وہیں اب تک 5394 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ہندوستان کے کل معاملوں کے 81.60 فیصد معاملے گزشتہ ایک ماہ میں سامنے آئے ہیں یعنی 1 مئی سے 1 جون کے درمیان یہ معاملے سامنے آئے ہیں۔1 مئی تک کل 35043 معاملے تھے اور 1147 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔جبکہ 1 جون تک متاثرہ مریضوں کی تعداد کافی بڑھ گئی۔ 1 جون تک ہندوستان میں کل 190535 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔وہیں 5394 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔گزشتہ ایک ماہ میں 155492 مریض سامنے آئے ہیں۔یعنی اب تک سامنے آئے کل معاملوں کے 81.60 فیصد معاملے ایک مہینے میں آئے ہیں۔وہیں 4247 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔یعنی ایک ماہ میں کل موت کی 78.73 فیصد موت 1 مئی سے 1 جون کے درمیان ہوئی ہے۔وہیں ایک دن میں کافی تیزی سے معاملے بڑھے ہیں۔1 مئی کو ایک دن میں 1993 کیس آئے تھے۔لیکن 1 جون آتے آتے یہ تعداد 8392 تک پہنچ گئی۔ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیس آئے ہیں۔
وہیں ایک دن میں موت کی بات کریں تو 1 مئی کو 73 مریضوں کی موت ہوئی تھی، وہیں 1 جون کو ایک دن میں 230 مریضوں کی موت ہوئی۔ گزشتہ ایک ماہ میں کورونا سے متاثرہ معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک آئے کل معاملوں میں 81.60 فیصد ان ایک ماہ میں سامنے آئے ہیں اور موت 78.73 فیصد ہوئی ہے۔ہندوستان میں اب تک 91818 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4835 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ملک میں 93322 مریض ہیں جن کاعلاج چل رہا ہے۔ملک میں اگر ریکوری ریٹ یعنی ٹھیک ہونے کی شرح کی بات کی جائے تو 48.18 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 2.83 فیصد ہے۔