بنگال انتخابات: ٹی ایم سی میں شامل ہوئے کرکٹر منوج تیواری

manoj-tiwari

کولکاتہ (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان جلد ہونے جارہا ہے۔ قبل ازیں سابق کرکٹر منوج تیواری نے آج حکمران ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ٹی ایم سی میں شمولیت کے بعد منوج تیواری نے ٹویٹ کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حمایت کریں۔منوج تیواری نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ آج سے ایک نیا سفر شروع ہوتا ہے، آپ کی محبت اور تعاون کی ضرورت ہے۔منوج تیواری نے سیاست کے لئے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنایا ہے۔اس سے قبل کل منوج تیواری نے کہا تھا کہ مجھے مشکل پچ پر ترنمول کانگریس کے لئے بیٹنگ کرنا ہے، میں بہت زیادہ ہوم ورک کے بعد سیاست میں آرہا ہوں۔ کرکٹ کھیل کر بہت کچھ حاصل کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے لئے کام کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود غربت دیکھی ہے، اس لئے میں جانتا ہوں کہ ان لوگوں کی تکلیف کیا ہے، میں ان کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ بتادیں کہ ہاؤڑہ میں پیدا ہوئے 35 سالہ منوج تیواری نے 2008 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے آخری ون ڈے جولائی 2015 میں کھیلا تھا۔ ہندوستان کے لئے انہوں نے 12 ون ڈے، تین ٹی 20 میچ کھیلے۔ انہوں نے ون ڈے میں مجموعی طور پر 287 رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.