روہت کی آندھی میں اڑا بنگلہ دیش،انڈیا نے بنگلہ دیش کو8وکٹ سے ہرایا

ROHIT

نئی دہلی:کپتان روہت شرما کی 85رنوں کی اننگ کے دم پر انڈیا نے بنگلہ دیش کودوسرے ٹی20میچ میں 8وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20میچ میں شکست دے کر دومیچوں کی ٹی 20سیریز میں 1-1سے برابرکرلی۔

اس میچ میں ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم نے 20اوور میں 6وکٹ گنواکر 153رن بنائے اورانڈیا کوجیت کیلئے 154رنوں کا ہدف دیا۔جواب میں انڈیا نے آسانی سے 16اوورمیں ہدف حاصل کرلیا۔راجکوٹ میں انڈیا اوربنگلہ دیش کے بیچ دوسرے ٹی ٹونٹی میں روہت شرما کے آگے بنگلہ دیش کا ایک بھی گیندبازنہیں چل پایا اورانڈیانے یہ میچ 8وکٹ سے جیت لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *