ایودھیا تنازعہ پر کچھ دیر میں آئے گا تاریخی فیصلہ،ملک بھرمیں الرٹ

babri-masjid-AT

نئی دہلی:رام جنم بھومی-بابری مسجد اراضی معاملے میں سپریم کورٹ آج ساڑھے دس بجے تاریخی فیصلہ سنائے گا۔چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اورجسٹس ایس عبدالنذیر کی آئینی بینچ صبح10:30بجے اپنا فیصلہ سنائے گی۔
ملک کا سب سے بڑا تنازعہ آج ختم ہوجائے گا۔سپریم کورٹ صبح ساڑھے دس بجے ایودھیاکیس پراپنا فیصلہ سنائے گا۔اس تاریخی فیصلے کے مدنظر ایودھیاکے چپے چپے کی سیکوریٹی بڑھائی گئی ہے، ساتھ پورے اترپردیش میں دفعہ 144لگائی گئی ہے۔فیصلہ سے پہلے پی ایم مودی سمیت آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اورتمام مذہبی تنظیموں نے فیصلے کا خیرمقدم کرنے اورماحول پرامن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔فیصلہ کی گھڑی ختم ہونے والی ہے اورجج اوروکیل سپریم کورٹ پہننے لگے ہیں۔ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے آج آنے والے فیصلے سے قبل چیف جسٹس رنجن گگوئی کوزیڈپلس سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *