ایودھیاتنازعہ:سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش ہیں اقبال انصاری

Iqbal-Ansari

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ہفتہ یعنی آج ایودھیاپرفیصلہ سنایا۔اپنے فیصلے میں سب سے پہلے چیف جسٹس نے شیعہ وقف بورڈ کی عرضی خارج کردی۔اس کے بعدنرموہی اکھاڑے کا بھی دعوی ٰ خارج کردیاگیا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ متنازعہ زمین رام للا وراجمان کی ہے۔جبکہ سنی وقف بورڈ کوایودھیامیں پانچ ایکڑزمین دینے کی ہدایت دی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہاکہ مسلمانوں کومسجد کیلئے دوسری جگہ ملے گی۔
دوسری طرف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بابری مسجد کی طرف سے فریق اقبال انصاری نے نیوزایجنسی اے این آئی سے کہاکہ ”میں اس بات سے خوش ہوں کہ آخرکارسپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنا دیاہے۔ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کرتاہوں“۔

وہیں ایودھیامتنازعہ پرسپریم کورٹ کے اہم فیصلہ کے بعد ایودھیامعاملے میں سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، مگرہم مطمئن نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بعد میں آگے کارروائی کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

 

مزید پڑھیں: ایودھیامعاملہ:سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں،لیکن مطمئن نہیں:ظفریاب جیلانی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *