نئی دہلی:ایودھیامعاملے میں سپریم کورٹ فیصلہ سنارہاہے۔ایودھیاتنازعہ پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے فیصلہ پڑھنا شروع کردیاہے۔سی جے آئی رنجن گگوئی کی صدارت والی بینچ نے ہفتہ کوصبح ساڑھے دس بجے فیصلہ سنا شروع کیا۔
سب سے پہلے چیف جسٹس نے شیعہ وقف بورڈ کی عرضی خارج کردی ہے۔اس کے بعدنرموہی اکھاڑے کا بھی دعوی ٰ خارج کردیاگیاہے۔وہیں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہاکہ مسلمانوں کومسجد کیلئے دوسری جگہ ملے گی۔سی جے آئی نے کہاکہ ہم ثبوتوں کے بنیادپرفیصلہ کرتے ہیں۔
کورٹ نے اے ایس آئی کی رپورٹ کی بنیادپریہ بھی کہاہے کہ مسجد خالی زمین پرنہیں بنائی گئی تھی۔ساتھ ہی کورٹ نے اے ایس آئی رپورٹ کی بنیادپراپنے فیصلے میں کہاکہ مندرتوڑکرمسجدبنانے کی بھی پختہ جانکاری نہیں ہے۔