
لاک ڈاؤن کے بیچ مہاراشٹرکے اورنگ آباد سے ایک آج دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پرریل کی پٹری پرمزدوروں کوایک مال گاڑی نے روند دیا۔اس حادثے میں 16مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ کئی مزدورزخمی بتائے جارہے ہیں۔جن کا اعلاج مقامی اسپتال میں چل رہاہے۔اورنگ آبادکے کرماڈ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک یہ دردناک حادثہ تب ہوا، جب مزدورریل ٹریک پرسورہے تھے۔مزدوروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا اور تمام ٹرین کی زد میں آ گئے۔واقعہ ممبئی سے 360 کلومیٹر دور اورنگ آباد ضلع واقع کرماڈ کاہے۔یہ حادثہ اورنگ آباد-جالنہ ریلوے لائن پر جمعہ کی صبح 6.30 بجے کے قریب ہوا ہے۔
At around 5:15 am, unfortunately a freight train ran over some people which lead to the death of 16 labourers. We are looking in to the matter: Mokshada Patil, SP Aurangabad #Maharashtra pic.twitter.com/GJaavisRv4
— ANI (@ANI) May 8, 2020
بتایاجارہاہے کہ یہ سبھی مزدور جلاناسے بھوساوال کی طرف جارہے تھے۔ان میں سے کچھ مدھیہ پردیش اورکچھ چھتیس گڑھ جاناتھا۔تمام مزدور پٹری کے سہارے جالنہ سے بھساول کی جانب پیدل اپنے گھر (مدھیہ پردیش) واپس آ رہے تھے۔تھکاوٹ کی وجہ سے تمام مزدور پٹری پر ہی لیٹ گئے۔صبح ایک ٹرین وہاں سے گزری۔مزدوروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا اور تمام ٹرین کی زد میں آ گئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ او ریلوے کے افسران موقع پر پہنچے ہیں۔ریلوے کے حکام نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔