اسدالدین اویسی کا بڑا اعلان

owaisi

چنئی (آئی این ایس انڈیا) جیسے ہی سروے میں یہ بات سامنے آنے لگی کہ تمل ناڈومیں بی جے پی کی اتحادی جماعت سرکارنہیں بناسکے گی،فوراََاویسی متحرک ہوگئے اورتمل ناڈوالیکشن لڑنے کااعلان کردیاجس سے اندازہ ہے کہ مسلم ووٹ تقسیم ہوگااوربی جے پی اوربی جے پی کی اتحادی جماعت کواس کافائدہ ملے گا۔جس طرح مجلس کے بنگال الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعدبی جے پی وہاں زیادہ پرجوش ہے۔بہار کے اسمبلی انتخابات اور اب گجرات کے شہری انتخابات میں ووٹ تقسیم کرانے میں کامیابی حاصل کرنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بڑااعلان کیا ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اب تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایاہے کہ پارٹی کارکن اتر پردیش کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ اگلے سال یوپی میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ہم تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔ ہمارے کچھ امیدواروں نے گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میں آج پارٹی کے ارکان کے ساتھ جائزہ لینے کے لیے راجستھان جا رہاہوں۔انھو ں نے کہاہے کہ ہماری پارٹی کے کارکن اتر پردیش میں بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔فرفرا شریف درگاہ کے پیرزادہ عباس صدیقی نے کل مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ایک ریلی میں بائیں محاذاور کانگریس کے ساتھ اسٹیج شیئرکیاہے۔ اس پراویسی نے کہاہے کہ میں اکیلا ہی چلاجانب منزل مگر،راہ روآتے گئے اورکارواں بنتاگیا۔جب وقت ٹھیک آئے گا تومیں مغربی بنگال میں پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں بات کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.