وائرل ویڈیومعاملہ:اسدالدین اویسی کاڈاکٹرچندانی پرطنز

dr-arti-owaisi

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کانپور جی ایس وی ایم میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی کی ایک ویڈیوتبلیغی جماعت کے ممبروں اور ایک خاص طبقہ کے بارے میں تبصرہ کرنے کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اگرچہ یہ ویڈیوپرانی ہے، لیکن تنازعہ بڑھنے کے بعد، ڈاکٹر لال چندانی نے اس پراپنی وضاحت پیش کی ہے۔ ایک نئی ویڈیو میں، وہ اسے اپنے مخالفین کی سازش قرار دے رہی ہیں۔ نئی ویڈیومیں، وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ میرے بہت سے مسلمان بھائی بہن اور بچے رابطے میں ہیں، جن سے میں نے بڑی محبت کی ہے۔ ہم نے ان کی خدمت کی ہے۔ ڈاکٹر آرتی کے مطابق، پرانی ویڈیو ان کوبدنام کرنے کی نیت سے بنائی گئی تھی، ویڈیومیں چھیڑچھاڑکی گئی ہے۔ اسی دوران، اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسد الدین اویسی نے ڈاکٹر کے ان بدلے ہوئے الفاظ پر طنز کیا۔اویسی نے مرزا غالب کے شعرکوشیئرکرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرلکھاہے کہ یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کوکیاکم ہے ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کاآسماں کیوں ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *