رمضان سے پہلے اسد الدین اویسی نے کی مسلمانوں سے خاص اپیل

asaduddin

کوروناوائرس کی وجہ سے پورے ہندوستان لاک ڈاؤن ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسجد، مندر،چرچ اورگردوارے وغیرہ بندہیں۔اس وقت سبھی اپنے گھروں میں عبادات اورپوجاوغیرہ کررہے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہرخاص وعام اپنے گھروں میں بندہیں۔کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے اس وقت ملک میں سماجی دوری ضروری قراردیاہے۔اس بیچ مسلمانوں کا ماہ رمضان آرہاہے، رمضان کے دوران مسلمان رات میں ایک ساتھ تراویح کی نماز پڑھتے ہیں۔کوروناکی وجہ سے سرکاراورانتظامیہ نے سماجی فاصلہ بنانے کوکہاہے۔سرکارکی گائڈلائن پرہرشہری عمل کررہاہے۔مسلم علماء ولیڈران نے سرکارکی گائڈلائن پرعمل کرتے ہوئے مسلمان بھائیوں سے اپنے گھروں میں ہی تراویح پڑھنے کی اپیل کی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے قومی صدر اوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں بھائیوں سے ماہ رمضان کے دوران تراویح کی نماز گھرمیں پڑھنے کی اپیل کی ہے۔

اویسی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ”جامعہ نظامیہ کے ایک بیان میں حیدرآباد کے مفتیوں اورعلماء نے اپیل کی ہے کہ آنے والے رمضان میں تراویح کی نماز گھرمیں ہی پڑھی جائے۔بیشک یہ گائڈلائنس صرف تلنگانہ اورآندھراپردیش پرنافذنہیں ہوتے ہیں،بلکہ پورے ہندوستان میں اس پرسختی سے عمل کیاجاناہے“۔

taraviih appeal

بتادیں کہ ملک میں کوروناکاقہرجاری ہے۔جب سے ملک میں لاک ڈاؤن ہواہے۔تبھی سے مساجد، مندر، گردورے،چر چ اوردیگرمذہبی مقامات بندہیں۔اس کے علاہ سبھی طرح کے پروگرام وغیرہ پرمکمل طورپرپابندی ہے۔

مسلمان گودی میڈیا سے دور رہیں: ڈاکٹر ظفر الاسلام خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *