لاک ڈاؤن :وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں رہ رہے مزدوروں سے کی اپیل

kejriwal

نئی دہلی:ایک طرف قومی راجدھانی دہلی میں کوروناکاقہر جاری ہے ،وہیں دوسری طرف کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن 3 میں بھی تارکین وطن محنت کشوں کی نقل مکانی جاری ہے۔اب اسی درمیان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تارکین وطن محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیدل نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تارکین وطن محنت کشوں کے لئے ٹرین کا انتظام ہو رہا ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ اب بھی تارکین وطن مزدور مجبوری میں دہلی چھوڑ کر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ پیدل نکل رہے ہیں، بغیر کچھ کھائے كلوميٹرو تک چلتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری دہلی میں رہ رہے محنت کش مزدوروں سے درخواست ہے کہ ہم نے آپ کے کھانے کا انتظام کر رکھا ہے، پھر بھی آپ جانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہم مرکزی حکومت سے اور ریاستی حکومتوں سے ٹرین کے لئے بات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزدوروں سے اپیل کی کہ پیدل نہ جائیں۔

اروند کیجریوال نے کہا مزدوروں کو پیدل جاتے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ سارا نظام فیل ہو گیا۔ ساری حکومتیں فیل ہو گئی ہے۔کیجریوال نے مزید کہا کہ دہلی حکومت مزدوروں سے درخواست کرتی ہے کہ ایسے نہ جائیں حکومت ان کے جانے کا انتظام کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *